فیروز والا ‘گھریلو جھگڑ وں پر خاتون اور نوجوان نے خودکشی کر لی

اتوار 15 مئی 2016 13:13

فیروز والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) غربت، گھریلو جھگڑے، خاتون اور نوجوان نے زندگی ختم کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل میں غربت سے تنگ آکر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ گاؤں پسین کی اٹھائیس سالہ رانی بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی مگر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے سسرال والوں سے روٹھ کر میکے آ گئی تھی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فیروز والا میں غازی کوٹ (قلعہ ستار شاہ) میں 18 سالہ نوجوان سیف اللہ نے والدین کے ڈانٹنے پر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مرزا ورکاں میں محنت کش خالد نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں