مسلم لیگ( ن) کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ،ْسینیٹر کامران مائیکل

گڈی بجا کر ملک اورعوام کا وقت ضائع کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی ،ْ وفاقی وزیر کا خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 16:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)وفاقی وزیر شماریات سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے والوں کی ہر سازش کو عوام نے بری طرح ناکام بنا دیا ،ڈگڈی بجا کر ملک اورعوام کا وقت ضائع کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

وہ سنیئر پاسٹر انور فضل کی طرف سے یہاں مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر پاسٹر شوکت فضل ،بشپ ،پاسٹر ز ،سینیٹر شوکمار ،رکن صوبائی اسمبلیزطارق مسیح گل ،شکیل آئیون کھوکھر،ذوالفقار غوری ،شہزاد منشی چوہدری ،کانجی رام ،جوائیل سہوترہ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔

(جاری ہے)

کامرن مائیکل نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی پورے ملک میں شیر دھاڑے گا، مرکز اور صوبوں میں ہماری حکومت ہو گی، ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ،مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کرتے رہیں گے ،ہم نے اپنے دور اقتدار میںملک سے اندھیر ے ختم ہو کئے ، توانائی اور گیس کے بد ترین بحران حل ہوئے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا، ملک میں مو ٹر ویز ‘ ہائی ویز کے جال بچھانے کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لو ڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے توانا ئی کے بڑ ے منصوبے مکمل کئے، کراچی اور فا ٹامیں امن بحال کیا اور آج خدا کے فضل سے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، الزامات ‘ انتشار اور خلفشار کی سیاست کرنے والے قوم سے جھوٹ بولتے رہے اور ہم نے ملک وقوم کی خدمت کا اپنا ایجنڈا پورا کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور پارٹی کارکنوں نے ہر مشکل گھڑی میں پارٹی قائدین کا ساتھ دیا ،کارکن سچے دل‘محبت اور خلوص سے پارٹی سے وابستہ ہیں اور خداوند نے مجھے اپنی قوم کے لئے دوبارہ منتخب کیا ہے جس پر میں خداوند کا شکر ادا کرتا ہوں ،پاکستان میں بسنے والی تمام منیارٹی کیلئے قوانین بنائے تاکہ پاکستان کو امن کا گہوراہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں، قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے مسیحی قوم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں