شکارپور قومی شاہراہ پر مزدا میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار، مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ڈرائیور قتل اور کنڈکٹر شدید زخمی

پیر 6 مارچ 2023 21:35

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2023ء) شکارپور قومی شاہراہ پر مزدا میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار، مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ڈرائیور نعمت اللہ قتل اور کنڈکٹر لیاقت شدید زخمی، واقعے کے بعد ڈاکو فرار پولیس جاعہ وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

شکارپور کے قریب جھان خان تھانہ حدود سکھر شکارپور قومی شاہراہ پر نامعلوم ڈکیتوں کی مزداں گاڑی سے دن دہاڑے لوٹ مار کی کوشش مزاحمت پر ڈرائیور 24 سالہ نعت اللہ بروہی جاں بحق جبکہ کنڈکٹر لیاقت بگھٹی شدید زخمی ہوگیا واقعے کے بعد ڈاکو آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم اطلاع کے بعد پولیس جاعہ وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم پولیس کے مطابق ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے مختلف سڑکوں پر ناکابندی کی گئی ہے جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں