صحافی صدیق اکبر کے دادا اور علاقے کے مشہور زمیندار رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے

بدھ 23 ستمبر 2020 20:43

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) صحافی صدیق اکبر کے دادا اور علاقے کے مشہور زمیندار رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے جنازہ نماز میں سیاسی سماجی صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت نم آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک ورثاء سے تعزیت کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق شکارپور کی تحصیل خانپور کے سینئر صحافی صدیق اکبرآرائیں کے دادا اور علاقے کے مشہور و معروف زمیندار حاجی محمد جمال الدین آرائیں 106 کی عمر میں گزشتہ شب دیر سے رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ خانپور میں ادا گئی، جنازہ نماز میں سیاسی سماجی مذہبی کارکنان کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،دوسری جانب شکارپور کے صحافیوں آغا اسرار پٹھان، رحیم بخش جمالی، سکندر صدیقی، عبدالخالق سومرو،ابراہیم بروہی، عتیق دھکڑ، سلطان سومرو اور دیگر نے صحافی صدیق اکبر آرائیں سے تعزیت کا اظہار کیا ، جب کہ ورثاء کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں