رستم تھانے کی حدود گاؤں جوگی جتوئی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف تھانوں کی پولیس کا چھاپہ

منگل 24 اگست 2021 00:38

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) رستم تھانے کی حدود گاؤں جوگی جتوئی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی خانپور عبدالمالک بھٹو کی قیادت میں مختلف تھانوں کی پولیس کا چھاپہ پولیس اور ہتھیار بندوں کی فائرنگ اے ایس آئی لکھی غلام شاھ ظھیر بلوچ زخمی سول اسپتال منتقل جبکہ پولیس اور ہتھیار بندوں میں فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری دوسری جانب لکھی غلام شاہ تھانے کے اے ایس آئی ظہیر بلوچ کی ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو نے سول اسپتال شکارپور پہنچ کر عیادت کی، خراج تحسین پیش کیا اور جرئت، بہادری اور بلند حوصلے پر 25 ہزار نقد انعام دیا، دوسری جانب سابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک میر عابد حسین جتوئی ، پاکستان پیرا میڈیکل کے مرکزی چیئرمین حاجی عبدالرحمن شر نے بھی زخمی اے ایس آئی ظہیر بلوچ کی سول اسپتال شکارپور میں عیادت کی ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں