سپورٹس ڈیسک *

ابوظہبی ٹیسٹ ہیرو محمد عباس کی وطن واپسی‘ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال اپنے علاقے سے پہلا کرکٹر ہوں‘مجھے دیکھ کر دیگر نوجوانوں کو بھی شوق پیدا ہوا ہے‘مدد کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں‘میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سریز میں کینگروز کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والے محمد عباس وطن واپس پہنچ گئے ،جہاں سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔محمد عباس کے استقبال کیلئے اہلخانہ سمیت اہل علاقہ بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے‘جہاں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اپنی محنت پر یقین تھا‘میں نے کاؤنٹی کرکٹ میں بھی بہت اچھا پرفارم کیا تھا اور اس میں آرام کا موقع بالکل نہیں ملتا،میں نے کاؤنٹی کرکٹ کو جاری رکھا‘جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ ماضی میں کرکٹ سے مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ گئے تھی ۔

(جاری ہے)

محمد عباس نے جواب دیا کہ جب پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ختم ہوجاتی تھی تو میں کھیلنے کیلئے عمان جاتا تھا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں اپنے علاقے سے پہلا کرکٹر ہوں‘مجھے دیکھ کر دیگر نوجوانوں کو بھی شوق پیدا ہوا ہے اور میں ان کی مدد کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تباہ کیا اور 10 وکٹیں اپنے نام کیں‘شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں