تربت بارودی سرنگ د ھما کہ،سیالکوٹ کے رہائشی اہلکار سجاد شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:20

سیالکوٹ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) تربت بارودی سرنگ د ھما کہ میں شہید ہو نے والے سیالکوٹ کے رہائشی اہلکار سجاد کو فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق تربت میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 6جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے ، شہید ہونے والے 6جوانوں میں سے سپاہی سجاد کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے محلہ رسولپورہ سے ہے ،شہید کے جسد خاکی کو تربت سے بذریعہ ائیر لائن لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ منتقل کیا گیاجس کو بعدازاں لاہور سے ان کے آبائی علاقہ سمبڑیال میں لایا گیا ، پنجاب رینجرز کے جوان بھی اس موقع پر موجود تھے، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں