ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی میرے اعزاز میں الوداعی تقریب میرے لئے قابل فخر اور باعث افتخار ہے،سید بلال حیدر

اتوار 22 ستمبر 2019 00:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد رضا، جنرل سیکرٹری ملک محمد شبیر ودیگر سینئر وکلا و ممبران نے میرے اعزاز میں جو الوداعی تقریب منعقد کی ہے یہ میرے لئے قابل فخر اور باعث افتخار ہے وکلاء نے جس طرح مجھے اپنی محبت و پیار سے نواز ا ہے اسے میں کبھی نہیں بھول پائوگا۔

شہرا قبال میں سروس کرنا میرے لئے باعث فخر ہے جوعزت اور محبت سے مجھے شہر اقبال سے ملی ہے وہ میری زندگی کا اثاثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لائبریری ہال میں صدر چوہدری محمد رضا، جنرل سیکرٹری ملک محمد شبیر ودیگر سینئر وکلا و ممبران کی جانب سے دی گئی الوداعی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر سی ایم اسلم، جوائنٹ سیکرٹری اسد مشتاق کھٹانہ، سابق صدرو ارشد محمود بگو، خواجہ عرفان الحق، شوکت علی چوہدری، مقصود احمد بھٹی، ایم اظہر چوہدری، سینئر وکلاء چوہدری بشیر احمد، میاں شرف ڈھوال ،چوہدری جمیل انور، میاں غلام فاروق، عنایت خان غوری ،سابق جنرل سیکرٹری بار بیرسٹر جمشید غیاث، سید ارتضیٰ بخاری، چوہدری عثمان مشتاق سہیل اسلم باجوہ،حافظ روبان حفیظ ،ملک تنویر احمد کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صدر بار چوہدری محمد رضا نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اپنی تعیناتی کے دوران شہر اقبال کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جو تگ ڈور کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مقررین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے پاکستان کا پہلا اور دنیا کا 480 انڈسٹریل پریٹج میوزیم ، ٹورسٹ بس ،سیالکوٹ ٹی ہائوس اور 12بجے کے بعد عوامی مسائل کیلئے اپنے دفتر کے دروازے کھولے رکھے ہیں اور عوام کے مسائل کو سننے کے بعد ان کو حل کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرسید بلال حیدر کو ڈسٹر کٹ بار کی جانب سے یادگاری سونیئر پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں