گجر قومی فورم پاکستان کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم کھٹانہ کی طرف سے بجوات سیالکوٹ میں 100سے زیادہ گھروں میں کیش عیدی پہنچائی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 مئی 2020 11:07

گجر قومی فورم پاکستان کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم کھٹانہ  کی طرف سے بجوات سیالکوٹ میں  100سے زیادہ گھروں میں کیش عیدی پہنچائی گئی
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) گجر قومی فورم پاکستان کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم کھٹانہ  کی طرف سے بجوات سیالکوٹ میں  100سے زیادہ گھروں میں کیش عیدی پہنچائی گئی عید کے اس پر مسرت موقع پہ چیئرمین چوہدری محمد اکرم کھٹانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس مشکل کی گھڑی میں ہماری پوری ٹیم انسانیت کی خدمت کے لئے حاضر ہے انسانیت کی خدمت کرنا فخر اور اعزاز سمجھتا ہوں ہمیں چاہیے کہ عید کے موقع پہ خوشیاں باٹنٹیں تاکہ کوئی غریب آدمی بھی خوشیوں سے محروم نہ رہے گجر قومی فورم کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان شاءاللہ خدمت کا یہ کام تا حیات جاری و ساری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں