سیالکوٹ، موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں دو بھائی جاںبحق، بہن زخمی

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) بڈیانہ موترہ روڈ نانووالی گائوں کے پاس موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں دو بھائی جاںبحق، بہن زخمی، باپ معجزانہ طور پر محفوظ۔ تفصیلات کے مطابق پنج گرائیاں کے رہائشی شبیر اپنے بچوں 4 سالہ سمیع، 6سالہ شعیب اور 8 سالہ ایشاء کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کہیں جارہے تھے کہ نانووالی سٹاپ کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی بغیر نمبری نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سے گرے ہوئے سمیع اور شعیب کے سر جبکہ ایشاء کی دونوں ٹانگوں سے ٹریکٹر کا ٹائر گزرنے سے دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایشاء شدید زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 سیالکوٹ کی ایک ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی ایشاء کو طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ لواحقین نے جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشیں ہسپتال لیجانے سے انکار کردیا۔ ایشاء کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔دیگر حادثات میںسمبڑیال فضل پورہ کے قریب موٹرسائیکل کے پہیہ میں دوپٹہ لپٹنے سے گرکر25سالہ فائزہ،عدالت گڑھا موٹرسائیکل بھینس سے ٹکرانے سی44سالہ محمد زبیر،وزیرآباد روڈ رحیم پور سٹاپ کے پاس موٹرسائیکل سے گر کر21سالہ عبدالرحمان،ڈالووالی جموں روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں60سالہ کلیم حسین،چوک شہیداں موٹرسائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سی26سالہ خضر شدیدزخمی ہو گئے۔ریسکیورز نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں