سیالکوٹ ایئرپورٹ لمیٹڈ کی جانب سے ڈیم فنڈ میں 10کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 01:10

سیالکوٹ ایئرپورٹ لمیٹڈ کی جانب سے ڈیم فنڈ میں 10کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان
سیالکوٹ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ کی طرف سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے کے خطیرعطیہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کی سفارش غلام مصطفی چودھری کی صدارت میں منعقدہ سیال کی سی ایس آر کمیٹی نے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف آرائیں کی تجویز اور محمد حنیف خان کی تائید سے متفقہ رائے سے کی گئی۔

سیال کی ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ آف ڈائریکٹر نے عطیہ کرنے کی متفقہ رائے سے منظوری دی۔رقم ڈھائی ڈھائی کروڑ کی چار قسطوںمیں ڈیم فنڈ میں دی جائے گی۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا وفد چیئرمین ندیم انور قریشی کی قیادت میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو پہلی قسط ڈھائی کروڑ کا چیک پیش کرے گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں