پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہرشہری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،سیدہ فرح عظمیٰ

جمعہ 15 فروری 2019 21:51

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) تحریک انصاف کی خاتون راہنما ورکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہرشہری کو پرامن رہتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدوجہد کرنی چاہیے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کی حکومت پوری ذمہ داری سے ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے حالانکہ ماضی کی حکومتوں نے ملک وقوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے صرف زبانی دعوے کرکے عوام کو بے وقوف بنایا اور کرپشن ولوٹ مارکی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، تقریب میں تحریک انصاف کے راہنما چوہدری شاہ نواز اور دیگر بھی موجود تھے ، رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے بھرپور جدوجہد کرکے آزاد وطن پاکستان حاصل کیا اور آج پاکستان ایٹمی قوت بھی بن چکا ہے اور ذمہ دار ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان کووقار دنیا بھر میں بلند ہے تاہم ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک وقوم مسائل ومشکلات کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا اس وجہ سے پاکستانی قوم نے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا اورا ٓج پاکستان میںعوامی حکومت قائم ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن وبدعنوانی کے خلاف ہے کیونکہ کرپشن وبدعنوان سے ملک وقوم ترقی نہیں کرتے ، سیدہ فرح اعظمی نے کہا کہ عوام کے مسائل کی راہ میں کوئی رکائوٹ تحریک انصاف کی حکومت برداشت نہیںکرے گی ،انہوں نے نمایاں خدمات کے حامل افراد میں شیلڈیں بھی تقسیم کیں ،

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں