ضلع سیالکوٹ میں5 روز میں 84 ہزار370آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 22 جنوری 2020 17:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں گذشتہ 5 روز کے دوران 84 ہزار370آٹے کے تھیلے فروخت کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو سرکاری نرخ 805روپے میں 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں 24ٹرکنگ پوائنٹس پر 43ہزار591جبکہ فیئر پرائس شاپس پر 40ہزار779آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ آٹے کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر مزید 11ٹرکنگ پوائنٹس پر4ہزار تھیلے فراہم کردیئے گئے ہیں اور اب ضلع سیالکوٹ میں کسی جگہ بھی آٹے کی قلت نہیں ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس فلور ملوں کو گندم کی فراہمی، گندم کی پسائی ، بھرائی اور سپلائی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلہ میں آٹے کی معیار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ فوڈ اتھارٹی کو بھی آٹے کے معیار کی پڑتال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کسی بھی فلور مل کے خلاف کوالٹی بارے شکایت موصول ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماریہ جاوید، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال اظہار الحق باجوہ، اسسٹنٹ پسرور عامر کنگ ،ڈی سی سیالکوٹ کی ہدایت کے مطابق آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملز ، ڈسٹری بیویشن پوائنٹس اور فیئر پرائس شاپس کا باقاعدگی سے دورہ کر رہے ہیں اور اس متعلق اپنی رپورٹس روزانہ کی بنیاد میں ڈی سی آفس میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔

ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں مجموعی طور پر 35 ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا فروخت کیا جارہا ہے جہاں مجموعی طور13ہزار 20کلوگرام وزنی تھیلے رکھے گئے ہیں، تحصیل سیالکوٹ میں غلہ منڈی سیالکوٹ ، ماڈل بازار، رنگپورہ چوک، کشمیر روڈ نزد پی ایس او پٹرول پمپس، شہاب پورہ۔ پٴْل ایک نیکاپورہ، پٴْل ایک حاجی پورہ، کرسچن ٹاؤن، مراد پور، اورا چوک، بھڑتھ،کوٹلی لوہاراں (نزد پولیس اسٹیشن )، ڈالووالی (اڈہ سٹاپ)، گھنٹہ گھر چوک سیالکوٹ کینٹ اور بالمقابل سیالکوٹ پریس کلب ، تحصیل سمبڑیا ل میں نزد جی آر ڈی ، یوسی آفس بھوپالوالہ، اڈہ بیگووالہ،مین بازار کلوووال اور بالمقابل پریس کلب سمبڑیال، تحصیل پسرور چوک کھوکھراں، ڈسکہ موڑ، چوک شہیداں چونڈہ، مین چوک ٹیکسی اسٹینڈ بڈیانہ ، کنگرہ موڑ، کلاسوالہ، کیوٹی والی والا سٹی چوک اور بالمقابل پریس کلب پسروراور تحصیل ڈسکہ میں بالمقابل گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ڈسکہ،غلہ منڈی سرکلر روڈ سکہ، سروسز روڈ نزد گورنمنٹ کرسچن سکول ڈسکہ، کینال بیرج بی آر بی کینال نزد لیزا سویٹس ڈسکہ ،مسجد نور کالج روڈ ڈسکہ، جامکے چیمہ اور بالمقابل پریس کلب ڈسکہ شامل ہیں۔

ان پوائنٹس کی اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ محکمہ فوڈ اور ریونیو کے ملازمین نگرانی کررہے ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں