سیالکوٹ ،بے ہوشی کی حالت میں پڑی نامعلوم عورت کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا

منگل 27 اکتوبر 2020 17:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) بے ہوشی کی حالت میں پڑی نامعلوم عورت کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کشمر روڈ پر اوور ہیڈ برج کے نیچے نامعلوم کار سوار ایک 45 سالہ نامعلوم عورت کو بے ہوشی کی حالت میں پھنک کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مذکورہ عورت کو ایمبولینس میں ڈال کر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں