سمبڑیال و گردونواح میں چوروں، ڈکیتوں کا راج

پولیس افسران مقدمات کا اندراج کرنے سے کترانے لگے،مدعیان کو ذلیل و خوار کرنا پولیس کا وطیرہ بن گیا

پیر 10 جنوری 2022 23:27

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) سمبڑیال و گردونواح میں چوروں، ڈکیتوں کا راج،پولیس افسران مقدمات کا اندراج کرنے سے کترانے لگے،مدعیان کو ذلیل و خوار کرنا پولیس کا وطیرہ بن گیا،پاکستان تحریک انصاف تحصیل سمبڑیال کے نائب صدر چوہدری مرید حسین گوندل نے کہا ہے کہ آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا سکون چھین لیا ہے، مختلف دیہاتوں کے محنت مزدوری کر کے واپس اپنے گھروں کو جانے والے شہری غیر محفوظ ہو گئے،سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے اپنے گھروں میں واپسی ایک مستقل روگ بن گیا، ڈی ایس پی سمبڑیال اپنے ماتحت بیگوالہ و دیگر تھانوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام،سر راہ شہریوں کو لوٹنا،گھروں کے تالے ٹوٹنا، منشیات فروشی معمول بن گیا ہے شہریوں کے گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں،کسی شریف آدمی کی عزت محفوظ نہیں ہے،سائلین کے ساتھ بدکلامی، مقدمات کا اندراج کرنے میں حیلے بہانے کرنا اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ پولیس جوانوں کے میل جول نے شہریوں کے شک و شہبات میں اضافہ کر دیا ہے،چوہدری مرید حسین گوندل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او سیالکوٹ سے ڈی ایس پی سمبڑیال کی ناقص کارکردگی کی بنا پر انہیں فوری ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں