اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا لینڈ ایکوزیشن کے پینڈنگ انتقالات و قبض الوصول کو مکمل کرنے کے لیے ریو نیو میٹنگ کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 19:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے لینڈ ایکوزیشن کے پینڈنگ انتقالات و قبض الوصول کے مکمل کرنے کے لیے اے سی آفس میں ریو نیو میٹنگ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی سیالکوٹ نے ریو نیو سٹاف تحصیل سیالکوٹ ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام پینڈنگ انتقالات و قبض الوصول کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے اور جن موا ضعات کی لینڈ کی ادا ئیگی بقایا ہے ان میں منا دی کروائی جائے تا کہ لینڈ پیمنٹ کے پینڈنگ کیسز کو نمٹایا جائے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں