ٹڈی دل کی اندرون سندھ کے صحرائی اور دیہی علاقوں کے بعد شہروں پر یلغارجاری

ؔ شہر کی فضاؤں میں ٹڈی دل کی بھرمار، تیسرے دن بھی درختوں اور پارکوں پر منڈلانے لگیں، شہری خوف میں مبتلا

جمعہ 22 نومبر 2019 21:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) ٹڈی دل کی اندرون سندھ کے صحرائی اور دیہی علاقوں کے بعد شہروں پر یلغارجاری ، شہر کی فضاؤں میں ٹڈی دل کی بھرمار، تیسرے دن بھی درختوں اور پارکوں پر منڈلانے لگیں، شہری خوف میں مبتلا ، تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے مختلف صحرائی اور دیہی علاقوں کے بعد اب ٹڈی دل نے اندرون سندھ کے شہروں میں یلغار کردی ہے سکھر شہر کی فضاؤں میں ہزاروں کی تعداد میں تیسرے روز بھی ٹڈی دل نے منڈلانا شروع کردیا ہے اور شہر کے بیشتر علاقوں میونسپل اسٹیڈیم، منارہ روڈ ودیگر علاقوں میں تو ٹڈل دل نے پارکوں اور گھروں کو مسکن بنا لیا ہے جبکہ سکھر کے نواحی علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کرکے وہاں پر سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے سکھر شہر میں ٹڈی دل کے حملے کے باعث شہری پریشانی اور خوف کا شکار ہوگئے ہیں تاہم انتظامیہ نے تین دن گذرنے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں