جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد

جمعہ 10 مارچ 2023 16:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2023ء) پاکستان میں جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی نےسکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بلال وقار خان و سینئر اراکین سے ملاقات کی ۔ وہ نےسکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خصوصی دعوت پر جمعرات کو سکھر پہنچے تے۔ملاقات کی میزبانی سابق سینئر نائب صدر و رُکن ایگزیکٹو کمیٹی عرفان صمد نے کی ۔

صدرِ ایوان نے مہمانِ خصوصی کو سکھر کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈپٹی قونصل جنرل نے اردو میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 1998 کے بعد ان کا سکھر کا یہ دوسری مرتبہ دورہ کیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا ، انہوں نے بتایا کہ دورے کا مقصد تجارت کے ساتھ کلچرل ایکسچینج کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی قونصل جنرل نے کھجور ، خشک میوہ جات ، آم ، کینو و دیگر زرعی مصنوعات کے کاروبار کا پیمانہ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

بلال وقار خان نے سکھر چیمبر اور جاپان کے چیمبرز کے درمیان رابطہ قائم کر کے تجارت کو فروغ دینے کی درخواست کی جس پر ڈپٹی قونصل جنرل نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں سابق صدوراور اراکینِ ایوان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں معزز مہمانوں اور شرکاء کو پُر تکلف ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں