آئند ہ برس دسمبر 2018میں سکھر سندھ آرٹ اینڈ ڈیزائن کالج کام کرنا شروع کردیگا، قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ

پیر 20 نومبر 2017 22:06

آئند ہ برس دسمبر 2018میں سکھر سندھ آرٹ اینڈ ڈیزائن کالج کام کرنا شروع کردیگا، قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ
سکھر۔ 20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) آئند ہ برس دسمبر 2018میں سکھر سندھ آرٹ اینڈ ڈیزائن کالج کام کرنا شروع کردیگا جہاں پر ایجوکیشن ٹاور بنایا جائیگا جو روڈ سے 200فٹ اوپر ہوگا اس ٹاور سے تعلیم کی روشنی کی کرنیں بکھریں گی جبکہ جی ایم سی کی عمارت بھی مکمل ہونے والی ہے، وویمن یونیورسٹی کی کلاسز ڈگری کالج سکھر میں شروع کی جائینگی ، یہ بات قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ نے سکھر میں گورنمنٹ ایلیمینٹری کالج فار وویمن میں وڈیو لنک اور کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ صالح پٹ میں 50کروڑ کی لاگت سے سکول تعمیر کیا جا رہاہے جس میں 3ہزار بچوں کو تعلیم کے ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر بچہ با صلاحیت پیداہوتا ہے ان کی صلاحیتوں کو نکھار کر مفیدبناناحکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ ہمارے ملک میں اس کا فقدان ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ جہالت ہے اسی وجہ سے بے روزگاری ہے ، بچہ اگر پڑھالکھا ہوگا تو وہ سرکاری نوکری کی طرف دھیان نہیں دے گا بلکہ وہ ریاست کا حصہ بنے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سکھر آئی بی اے دو کمروں سے شروع کیاگیا تھا اب وہ ملک کا تیسرابڑا ادارہ بن چکا ہے اور انشاء اللہ آئندہ سال دنیا کی 150بہترین یونیورسٹیز میں اس کا شمار ہو گا ۔سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سکھر ضلع میں 1700ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی کمی ہے اور گائوں کے اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بچے کی پرائمری تعلیم اس کی ماںہے جس کا پڑھا لکھاہونا لازمی ہے ہر طالب علم کو سال میں 850گھنٹے لازمی پڑھنا چاہئے ۔

جبکہ سندھ کا بچہ مشکل سی00 2گھنٹے پڑھتاہے اس صورتحال میں وہ گرامر اور کیمبرج اسکولوں سمیت دنیا کے بچوں سے مقابلہ کیسے کر سکتا ہے ہم سب کو مل کر تعلیم کی ترقی کے لئے کوششیں کرنی ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے بچوں خصوصی طور پر بچیوں میں بہت ساراٹیلنٹ موجود ہے ۔نوجونوں اور اساتذہ کو معاشرے سے مایوسی کو ختم کرنے کے لئے آگے آنا ہوگا ۔ تقریب سے ایلیمینٹری کالج کی پرنسپل شگفتہ پروین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں