ْ طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحانات سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے، صدر ملک فلاحی جماعت سندھ

منگل 22 جنوری 2019 19:30

سکھر۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ملک فلاحی جماعت سندھ کے صدر ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحانات سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے طلاق کے بڑھتے ہوئے رحجانات کیلئے ملک برادری اور معاشرے کے تمام افراد کو ملکر جدو جہد کرنا ہو گی ، طلاق کی وجہ سے نہ صرف لڑکی ، عورت ہی نہیں بلکہ پورے گھر اور خاندان پر اس کے اثرات پڑتے ہیں ہمیں چائیے کہ کسی بھی بچی ، عورت کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دیں اور جہاں ان مسائل کا سامنا ہو وہاں اپنا کردار ادا کریں تاکہ طلاق کی نوبت نہ آسکے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے برادری کے اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں پنو عاقل ، میر پور ماتھیلو ، صادق آباد سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے برادری کے افراد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ برادری کی بیٹی کسی فرد کی بیٹی نہیں بلکہ پوری برادری کی بیٹی ہے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو بہت اہم مقام دیا ہے ہمیں خواتین کے حقوق کا احترام کرنا چائیے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں