۹تعلیمی بورڈ سکھر کے ملازمین کا سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

* سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) تعلیمی بورڈ سکھر کے ملازمین کا سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کے خلاف دفاتر کی تالہ بندی کر کے علامتی بھوک ہٹرتال جاری،مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب سمیت وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاج کا اعلان ،ریگیولیٹری اتھارٹی کا قیام بورڈز کی خود مختاری ختم کرنے کی سازش ہے، مطالبہ تسلیم کیا جائے ، رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھر کے ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے حکومت سندھ کی جانب سے سندھ ایجوکیشن بورڈ ریگیولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف جاری احتجاجی تحریک میں تیزی آگئی ہے گذشتہ روز تعلیمی بورڈ کے ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے بازؤں پر سیاہ پٹی باندھی کر کام چوڑ ہڑتال کی اور بورڈ کے احاطے میں ملازمین رہنماؤں عبدالفتاح مہر ،رفیق پلھ،محمد بچل پیرزادہ، غلام قادر دھاریجو ،ظفراللہ لاشاری، عبدالسمیع سومرو،غلام مصطفی پیرزادہ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کاکہنا تھا کے سندھ ایجوکیشن بورڈز ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کو بورڈز کی خود مختاری کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ حکومت سندھ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ واپس لے اور ملازمین میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ کرے بصورت دیگر ہمارا ہر امن احتجاج جاری رہے گا۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں