خورشید شاہ کے ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع، صوبہ میں عام تعطیل کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:20

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے ریمانڈ میں ایک دن کا اضافہ کر دیا نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو آج عدالت کی جانب سے دیئے گئے ریمانڈ کے پورے ہونے پر پیش کرنا تھا لیکن صوبے میں سندھ کے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس پر عام تعطیل ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکتا ہے اس لیے ان کے ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کی جائے جس پر عدالت کے جج امیر علی مہیسرنے ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو خورشید شاہ کو آج 15 اکتوبرکو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں