/سکھر میں سرد ہوائوں کی آمد ،لوگ گھروں میں محصور ، سردی میں اضافہ کے سبب گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) سکھر میں سرد ہوائوں کی آمد ،لوگ گھروں میں محصور ، سردی میں اضافہ کے سبب گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی،شہر کی فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار سج گیا ، مارکیٹ میں گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ ، غریب و متوسط طبقے سمیت امیروں نے بھی امریکن بازار کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سردی میں اضافہ ہو گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ ، غریب آباد ، بیراج روڈ و دیگر مقامات کے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار سج گئے ہیں سکھر میں سردی میں اضافے کے بعد گرم کپڑوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ویہی ان کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد جن میں مرد خواتین سمیت بچوں نے لنڈے بازار (امریکن بازار ) بھی کہا جاتا ہے کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ،خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کہنا ہے شہرکی مارکیٹوں میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے اس لئے لنڈے بازار کا رخ کر رہے ہیں تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم کپڑے خرید سکیں۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں