پی پی پی خواتین ونگ سکھر کی جنرل سیکرٹری عذرا جمال کا صوبائی وزیر حاجی غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 4 جون 2020 20:40

سکھر۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ سکھر کی جنرل سیکریٹری عذرا جمال نے پی پی پی کے صدر ڈسٹرکٹ ملیر اور صوبائی وزیر کچی آبادی حاجی غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حاجی غلام مرتضی بلوچ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جا ئینگی مرحوم مرتضی بلوچ نے عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے غلام مرتضیٰ بلوچ انتہائی معزز قابل احترام شفیق انسان تھے، آخری وقت تک کوروناوائرس کی صورتحال میں بھی مسلسل عوامی خدمت میں مصروف عمل رہے حاجی غلام مرتضی بلوچ کی خدمات کوسنہرے حرفوں میں لکھا جائے گا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے جا ری رکردہ پریس بیان میں کیا پیپلز پا رٹی لیڈیز ونگ سٹی سکھر کی جنرل سیکریٹری عذراجمال کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم نے ہمیشہ پارٹی کی ترقی اور عوام کیلئے جدوجہد کی مرحوم غلام مرتضیٰ بلوچ پارٹی کا اثاثہ تھے غلام مرتضی بلوچ کی پارٹی کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا مرتضٰی بلوچ کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتااللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فر مائیللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں