اسلام امن و سلامتی کا عالمگیر مذہب ہے ،اسلام لوگوں سے صلہ رحمی،مساوات اور اخوت کا درس دیتا ہے، ناصر شاہ

دینی مدارس امن وسلامتی کے مراکز ہیں، اگر پاکستان میں ان مدارس کا کردار نہ ہوتا تو آج پاکستانی معاشرے میں میں حیوانیت چھائی ہوتی، وزیربلدیات سندھ

اتوار 26 ستمبر 2021 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا عالمگیر مذہب ہے ،اسلام لوگوں سے صلہ رحمی،مساوات اور اخوت کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

قرآنی تعلیمات سے دوری امت کے زوال کا سبب ہے،اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے،جس میں زندگی کے ہر شعبے کے متعلق واضح احکامات موجود ہیں، بخاری شریف قرآن کریم کے بعد سب سے بڑی معتبر کتاب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جامعہ اشرفیہ سکھر کے نائب مہتمم حافظ مصطفی تھانوی ،جامعہ کے ناظم نشر و اشاعت عقیل احمد بندھانی سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے نائب مہتمم حافظ مصطفی تھانوی ، عقیل احمد بندھانی نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو جامعہ اشرفیہ سکھرکے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کی ہدایات پر انکی تحریر کردہ بخاری شریف (کتاب ) پیش کی ، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ سکھرکے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کو بخاری شریف کتاب تحریر کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،سیدناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ دینی مدارس امن وسلامتی کے مراکز ہیں، اگر پاکستان میں ان مدارس دینیہ کا کردار نہ ہوتا تو آج پاکستانی معاشرے میں میں حیوانیت چھائی ہوئی ہوتی یہی وجہ ہے کہ دینی مدارس انسان کو انسانیت سکھانے کا عالیشان کردار ادا کررہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم ضابطہ حیات اور انسانیت کی بھلائی کی بہترین کتاب ہے مسلمانوں کے زوال اور پستی کی وجہ قرآن کریم سے دوری ہے دوبارہ عزت وعظمت حاصل کرنے کے لئے قرآن کریم پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں