شاہ لطیف یونیورسٹی کی انتظامیہ کی بے حسی اور ناہلی نے سیکڑوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگادیا

پنوعاقل ،لاڑکانہ و دیگر شہروں کے سیکڑوں امیدواروں کو امتحانی سلپز جاری نہ ہوسکیں ،پنوعاقل میں امیدواروں کا احتجاج

اتوار 26 ستمبر 2021 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) شاہ لطیف یونیورسٹی کی انتظامیہ کی بے حسی اور ناہلی نے سیکڑوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگادیا ،پنوعاقل ،لاڑکانہ و دیگر شہروں کے سیکڑوں امیدواروں کو امتحانی سلپز جاری نہ ہوسکیں ،پنوعاقل میں امیدواروں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے زیر انتظام سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں کے کالجز میں بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات جاری ہیں مگر ان امتحانات میں یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی نے سیکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر۔

لگا دیاہے امتحانات مقرر کردہ سینٹرز میں جاری ہیں لیکن تاحال پنوعاقل ،لاڑکانہ و دیگر شہروں کے طلباء کو امتحان دینے کے لیے سلپز جاری نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کا سال ضایع ہونے کا خدشہ ہے پنوعاقل میں طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کی اس بے حسی اور نااہلی کے خلاف کالج کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع۔

(جاری ہے)

پر طلباء کا کہنا تھا کہ بی اے ،بی ایس سی اور بی کام کا امتحان دینے کے لیے ہم نے روپیہ روپیہ لرکے فیسیں جمع کرائی تھیں امتحانات شروع ہوچکے ہیں مگر اسوقت تک ہمیں سلپز جاری نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہم امتحان میں نہیں بیٹھ پارہے۔ہیں طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے سلپز جاری ہقنے تک امتحانات روکنے اور جلد ازجلدسلپزجاری کرکے ان کا سال ضایع ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں