محکمہ ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کیلئے معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، شعیب عادل

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) محکمہ ریلوے سکھر کے ڈویڑنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے شعیب عادل نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کے لیے معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ملک کی مختلف رجسٹرڈ فوڈ کمپنیز سے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں، ڈویڑنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے شعیب عادل نے مزید بتایا کہ پاکستان ریلوے نے ریلوے اسٹیشنوں پر غیرمعیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے کے لیے یہ ایک اہم قدم اٹھانیکا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ریلوے جہاں مسافروں کو دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے وہیں وہ ان کی صحت پر بھی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں یے ،ان کا کہناتھا کہ سکھر ریلوے اسٹیشن پر کیفے ان ٹرین قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر شہری اپنی فیملیز کے ساتھ آسکیں گے انہوں نے بتایاکہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کو سی پیک کے تحت جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے وہاں پر معذور افراد کے لیے ایلی ویٹر لگایا جارہاہے جبکہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ سکھر اور روہڑی ریلوے اسٹیشنوں کو خوبصورت بنایاجائے جس کے لیے فیصلہ کیا گیاہیکہ ان ریلوے اسٹیشنوں سے پبلسٹی سمیت دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ان اسٹیشنوں کی خوبصورتی پر خرچ کیا جائے جبکہ ریلوے اسٹیشنوں پرحفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں