ضلع گھوٹکی کے 6 ماہ سے 23 ماہ تک کے بچوں کو رجسٹر کیا جائے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

بدھ 1 مارچ 2017 02:11

سکھر۔ 28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی کے 6 ماہ سے 23 ماہ تک کے بچوں کو رجسٹر کیا جائے اس کے علاوہ ضلع میں آنے والے خانہ بدوش لوگوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ضلع میں موجود کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹاف این پاکستان کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمال سومرو سے اجلاس کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد خالد سلیم سمیت ڈاکٹر اکبر گھانگھرو ، ڈاکٹر محمد حسین جھٹیال وپولیو مہم کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف سومرو نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وہ خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ میڈیکل افسروں سمیت پولیو ٹیموں کے مسائل حل کرکے ضلع بھر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا ہوا ہے تاکہ پولیو مہم کے حوالے سے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے انہوں نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کے کے بنائے مائکرو پلانس کو میڈیکل افسر تصدیق کریں اور ضلع کے سرحدی علاقوں میں بھی توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی جانب سے پولیو مہم کے دوران بہتر کاکردگی دکھانے والی پولیو ٹیموں کو انعامات دیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل این اسٹاف پاکستان کے کوآرڈینیٹر برگیڈیئر ڈاکٹر کمال سومرو نے کہا کہ ہمیں جنگی بنیادوں پر پولیو وائرس کے خلاف کا م کرنا ہوگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں