کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھرمیں طلباء نے 1300 میٹر لمبا پاکستانی اور 100 میٹر لمبا کشمیر کا جھنڈا لہرادیا

جمعرات 4 فروری 2021 21:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2021ء) کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھرمیں نوجوانوں کی تنظیم وائس آف سکھر یوتھ،،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نیو پنڈ ،ڈبل سیکشن ہائی اسکول کی جانب سے 300 میٹر لمبا پاکستانی پرچم اور 100 میٹر لمبا کشمیرکے جھنڈے کو لہرانے کی تقریب ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور تھے،جبکہ دیگر مہمانوں میں پرنسپلز ڈبل سیکشن اسکول عبدالرشید قریشی،بوائز اسکول نیو پنڈ خادم حسین سولنگی سمیت دیگر سرکاری افسران و سماجی شخصیات و شہریوں سمیت اسکولز کے طلبائ شامل تھے شرکائ تقریب کی جانب کشمیری اور پاکستان کا پرچم لہراکر وطن عزی سمیت کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا گیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور کا کہناتھا کہ کشمیر پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اس کے بغیر پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں ہے جلد کشمیر پر سے بھارتی تسلط ختم ہوگا اور وہ آزادی میں سکھ کا سانس لے سکیں گے اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا تقریب میں میزبانوں کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈ بھی تقسیم کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں