سکھر میں 31سالہ پولیس کانسٹیبل نے خود کشی کرلی

منگل 11 اگست 2020 19:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) ترجمان ایدھی انفارمیشن سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حدود پولیس لائن کا رہائشی سرکاری ملازم پولیس کانسٹیبل 31 سالہ نوجوان اشفاق احمد سجاد ولد بلخ شیر جٹ نے گھر میں خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے نوجوان کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول اسپتال سکھر منتقل کی گئی ہے ،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کاروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں