تنظیم السعیدسکھر کی تنظیم نو،مولانا محمد اعظم سعیدی صدر اور آغا تابش سعیدی جنرل سیکریٹری منتخب

منگل 21 ستمبر 2021 14:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) تنظیم السعید پاکستان ضلع سکھر کی تنظیم نو کیلئے  سکھر کے سرپرست حاجی محمد یاسین سعیدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ضلع سکھر کیلئے مولانا محمد اعظم سعیدی کو صدر اور آغا تابش خان سعیدی کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے نئے عہدیداران کو سرپرست اعٰلٰی مفتی محمد عارف سعیدی سے مشاورت کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد یاسین سعیدی نے کہا کہ ہمارا مقصد قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا ہے، عشق رسول ؐ کے جذبوں کو پروان چڑھانا صحابہ کرام اور اولیائے کرام کے فیضان سے اہل ایمان کے دلوں کو منور کرنا ہے۔ اجلاس میں مولانا غلام محمد سعیدی، مولانا غلام نازک سعیدی،مولانا ارشد سعیدی، مولانا سعید احمد سعیدی، مولانا اکرم سعیدی، حافظ انعام الٰہی روفی سعیدی، فرحان علی غوری سعیدی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں