سکھر میں شراب نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگادی

پیر 27 ستمبر 2021 15:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) شراب نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو شراب خانے کے باہر آگ لگادی۔سکھر کے علاقے رائل پلازہ میں قائم شراب خانے پر نوجوان شراب لینے گیا، لیکن پیسے کم پڑگئے۔ شراب خانے والوں نے ڈانٹا تو نوجوان نے اپنے آپ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

نیوپنڈ کے رہائشی نوجوان یوسف پٹھان کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا۔سول اسپتال میں حالت تشویشناک ہونے پر گمس اسپتال منتقل کردیا گیا۔شراب خانے کے مالک نے بتایاکہ نوجوان نے مفت میں شراب لینی چاہی، بغیر پیسوں کے شراب نہیں دی جاتی۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شراب خانے کے باہرہر آئے روز جھگڑے اور مارپیٹ معمول بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں