بارگاہ شاہ نجف ورکشاپ روڈ پر عشق اہلبیت رسول اللہ ﷺ کے عنوان سے روحانی اجتماع کا انعقاد

پیر 16 اپریل 2018 23:05

سکھر۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) بارگاہ شاہ نجف ورکشاپ روڈ پر عشق اہلبیت رسول اللہ ﷺ کے عنوان سے ایک روحانی اجتماع منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جتماع سے خادم حرم امام حسین علیہ السلام کربلا عراق سید انوار الحسن موسوی ،ممتاز عالم دین علامہ سید محمد عالم شاہ موسوی، علامہ سید ارشاد شاہ نقوی، علامہ بشیر احمد توحیدی، علامہ ذوالفقار مفکری اور ڈاکٹر فدا حسین سمیت دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

خادم حرم امام حسین علیہ السلام کربلا عراق سید انوار الحسن موسوی نے امت مسلمہ کو پیار، محبت اور وحدت کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا مدینے پاک سے قیام در اصل نانا رسول پاک ﷺ کی امت کی اصلاح کرنا مقصود تھی، انہوں نے مذید کہا کہ اسلام دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ امت مسلمہ ایک ہو، یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کو فروعی اختلافات کی لپیٹ میں لا کر انہیں تقسیم کر کے شدت پسند ی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اجتماع کے اختتام کے موقع پر امت مسلمہ میں پیار، محبت، بھائی چارگی اور وحدت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں