سکھر،شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور وکلاء برادری کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد نہ ہونے کے خلاف وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 اگست 2018 22:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور وکلاء برادری کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد نہ کرائے جانے والے عمل کے خلاف سیشن کورٹ کے وکلاء کی کثیر تعداد نے وکلاء رہنما ایڈوکیٹ شفقت رحیم راجپوت،سردار قربان کلوڑ،راحب ملانو،صادق انصاری،فیض محمد بروہی و دیگر کی قیادت میں سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اورشدید نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء رہنما کا کہنا تھا سکھر پولیس شہر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے شہر میں کاروں اور موٹر سائیکلیں چوری ہونا روزکا معمول بن گیا ہے نہ شہریوں کا مال محفوظ ہے اور ناہی وکلاء برادری کا مال محفوظ ہے وکلاء کاکہنا تھا کہ سکھر پولیس ابتک سنئیر وکیل زاہدمغل ،ریحان صدیق،شمس کبر کی چوری شدہ کار اور موٹر سائیکل برآمد نہیں کا سکی ہے سکھر پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے وکلاء نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کے وکلاء کی چوری شدہ کار اور موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے اور شہر میں چوری کی روک تھام کے لئے موئثر اقدام کئے جائی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں