ملٹری روڈ سے بذریعہ شکارپور روڈ پر آنے اور جانے والے افراد شکارپور پھاٹک روڈ استعمال کریں ، پولیس اعلامیہ

منگل 25 ستمبر 2018 23:37

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سکھر پولیس کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملٹری روڈ شکارپور پھاٹک اوور ہیڈ برج پر مرمتی کام جاری ہے شہری متبادل راستے اختیار کریں،اعلامیہ کیمطابق اوور ہیڈ برج پہ جاری مرمتی کام کے باعث ملٹری روڈ پہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ ملٹری روڈ پہ ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے اسکول کے اوقات میں ٹریفک روانی متاثر ہورہی ہے لہذاملٹری روڈ سے بذریعہ شکارپور روڈ پر آنے اور جانے والے افراد سے التماس ہے کہ وہ شکارپور پھاٹک روڈ استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہ ہو اور ترقیاتی کام میں بھی خلل نہ پڑ سکے،ایس ایس پی سکھر سید اسد شاہ کی جانب ٹریفک پولیس کو سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں، تمام اہلکار ٹریفک کی شاہراہوں پہ روانی برقرار رکہنے کیلیے بنائے گئے متبادل راستوں پر شہریوں کو آگاہی دیں،ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور بند رکھا جائے ، شاہراہوں پر غیرقانونی پارکنگ تجاوزات کو فوری طور ہٹایا جائیے تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں