مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی امریکن بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی امریکن بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات ‘ بلدیاتی نظام کی مضبوطی ‘ استعداد میں اضافہ کیلئے قانون سازی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مئیر سکھر نے امریکی شہر شکاگو میں امریکن بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور ممبران سے ملاقات کی ‘ مئیر سکھر نے ممبران سے ایک میٹنگ بھی کی جس میں انہوں نے بلدیاتی نظام کی مضبوطی اور استعداد میں اضافہ کیلئے قانون سازی اور قانون کی حکمرانی سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی ۔

میٹنگ کے دوران اے بی اے ممبران نے نوجوان مئیر بیرسٹر ارسلان اسلام شیح کو مفید مشورے دئیے اور ان کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہا۔ میٹنگ میں امریکن بار ایسوسی ایشن کے سکھر بار اور سندھ بار کونسل سے اشتراک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں