مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے امریکہ میں انسپکٹر جنرل واشنگٹن ڈی سی کے دفتر کا دورہ کیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:55

سکھر ۔ 22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے امریکہ میں انسپکٹر جنرل واشنگٹن ڈی سی کے دفتر کا دورہ کیا اور ڈی آئی جی واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر افسران سے ملاقاتیں کی ‘ میئر سکھر کو امریکی اعلیٰ سرکاری اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ جو ان دونوں امریکہ میںہیں، انہوں نے امریکہ میں مقامی حکومتوں کی مضبوطی اور استعداد کار میں اضافہ کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس واشنگٹن ڈی سی کے دفتر کا دورہ کر کے ڈی آئی جی میتھیو ولکوکسن سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقاتیں کی ۔

اس موقع پر میئر سکھر سمیت کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر شرکاء کو ڈی آئی جی واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے ٹریفک کنٹرول کے نظام سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی کاشوں کو سراہتے ہوئے آئی جی وشنگٹن ڈی سی کی طرف سے ڈی آئی جی میتھیو ولکوکسن نے امریکی سرکاری اعزاز سے نوازا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں