ڈپٹی کمشنر /چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی کی زیر صدارت اجلاس، 20 کیس پیش کیے گئے

پیر 17 دسمبر 2018 18:12

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر /چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی III-غلام مرتضیٰ شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر کی کمیٹی روم میں اینٹی کرپشن کمیٹی III- کا اجلاس منقعد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران و ملازموں کے خلاف کرپشن کے 20کیس پیش کئے گئے۔جن میں سے 7 پولیس، دو روینیو، دو صحت ، 6لوکل گورنمینٹ اور دو محکمہ آبپاشی کے کیس پیش کئے گئے۔

جس کے تحت ایک کیس میں ملوث ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیاجبکہ ثبوت نہ ہونے کے باعث ایک کیس کو فائل کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی سکھر /چیئرمین اینٹی کرپشن ٰIII - نے سرکل آفیسر اسلم شیخ کو ہدایت کی کہ انویسٹی گیشن کو شفاف بنایا جائے اور بہتر انکوائری کرکے مضبوط کیس پیش کئے جائیں تاکہ کرپشن میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے اس کے علاوہ کرپشن کی شکایات کرنے والوں کو بے وجہ تنگ نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی لعنت اور اس سے معاشرے پر پڑنے والے ناکاری اثرات کے متعلق نئی نسل میں آگہی فراہم کرنے کے لئے مہم چلائی جائے۔ اس موقع پر ڈی سی نے ایگزیکیوٹو انجنیئرآبپاشی کی جانب سے کمیٹی میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکیوٹو انجیئر کے خلاف سیکریٹری آبپاشی کو لکھیں گے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں