سکھر ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کی تقریبات منعقد

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) سکھر ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ روز یوم یکجہتی کی تقریبات منعقد کی گئیں، تقریبات میں مختلف اسکولوں میں طلبہ وطالبات نے ملی نغموں اور دفاعی نغموں پر ٹیبلوز پیش کرکے افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برصغیر میں امن کا گہوارہ ہے، چند بیرونی شدت پسند عناصر پاکستان میں امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے اور پاکستان کے وقار کو گرانے کی سازشوں میں لگے ہوئے ہیں، جنہیں افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناکام بنارہے ہیں، افواج پاکستان دنیا کی وہ واحد افواج ہے، جس کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا، افواج پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بھی مزید بہتر کیا گیا ہے، تقریبات افواج پاکستان اور پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہیں، جنہوں نے جانوں کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کی حفاظت کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں