سکھر، کرپشن نے ناصرف ملک بلکہ سندھ کو شدید نقصان پینچایا ہے ،سید شفقت علی شاہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ف کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ نے سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جاری ترقیاتی کاموں میں سست روی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،صاف پانی کی عدم فراہمی سمیت سندھ کے لوگوں کو پی پی حکومت کی جانب سے بنیادی سہولیات نہ دیئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ اور سندھ کے لوگوں کیساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن نے ناصرف ملک بلکہ سندھ کو شدید نقصان پینچایا ہے کرپشن میں ملوث نمائندگان کی بدولت آج سندھ کے لوگ عرصہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق کی حاصلات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور پی پی کے نمائندگان سب ٹھیک سب ٹھیک ہو جائیگا کاراگ الاپ رہے ہیں سندھ کے لوگ باشعور ہیں اب پی پی کے دلفریب جھوٹے نعروں میں نہیں آئیگی انشائ اللہ سندھ کے لوگ سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھے گے اور سندھ کے لوگوں کے تعاون سے سندھ کو مثالی صوبہ بنا کر اسے ترقی کی جانب گامزن کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

سکھر شہر اور اندرون سندھ میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری کردہ فنڈز جیبوں کی نذر ہو گیا ہے عوام اپنے اپنیحقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہے۔پی پی کی سندھ حکومت سیاسی کھیل چھوڑ کر عوامی کھیل پرتوجہ دیں۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں