سندھ کیساتھ زیادتی کرنے والوں کے احتساب کے دن قریب آگئے ہیں ،شفقت علی شاہ

جمعرات 14 فروری 2019 18:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے رہنما سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے سندھ کیساتھ زیادتی کرنے والوں کے احتساب کے دن قریب آگئے عوام آپس میں متحد ہو کر حق اور سچ کا کاساتھ دیں ملک ،صوبہ،شہر گاؤں کی ترقی عوامی تعاون کی بنا ممکن نہیں ہے۔ ف لیگ کی عوامی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا پنو عاقل کے گائون ربن سمیجو میں انجنیئر صدرالدین سمیجو کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں میزبان تقریب کی جانب سے انہیں اور دیگر مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا تقریب میں ف لیگ کے کیرہنما فقیر عنایت برڑو ، نظام الدین انجنیئر، صدر الدین سمییجو و دیگر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ید شفقت شاہ و دیگر رہنماؤں نے اپنے خطابات میں شرکاء کو یقین دلایا کہ ف لیگ سندھ میں بسنے والوں تنہا نہیں چھوڑیگی اورکسی صورت سندھ کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کریگی۔عوام سندھ کے حقوق کیلئے جاری ف لیگ کی جدوجہد میں ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں