بھارتی دھمکیوں کے خلاف بچہ یونین سکھر کے زیر اہتمام مظاہرہ

بدھ 20 فروری 2019 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2019ء) سکھر میں بھارتی دھمکیوں کے خلاف بچہ یونین سکھر کے زیر اہتمام نیوگوٹھ میں بچوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں بھارت مخالف تحریری پلے کارڈ اٹھا کر مظاہرہ کیا اور بچوں نے بھارتی وزیر اعظم اور آرمی چیف کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی، سعود،مزمل، مصدق، معاویہ و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مسعود بندھانی و دیگر بچوں کا کاکہنا تھا کہ بھارت نے حملے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ماضی میں بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑی تھی اس بار بھی منہ کی کھائیگا پاکستانی قوم پاک افواج کیساتھ بھارت کو جواب دینے کیلئے تیار ہے اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو اسکی اینٹ کی اینٹ بجا دینگی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں