سکھر، پی پی سٹی ورکرز کی آغا سراج دورانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت

جمعرات 21 فروری 2019 21:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) پی پی سٹی ورکرز کے رہنما غوث بخش میرانی،عبدالحمید ،نصیر گوپانگ و ودیگر نے اہنے مشترکہ بیان میں سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج دورانی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے گرفتاریاں کوئی نئی بات نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک ریاست لیکن قانون دو چل رہے ہیں۔ایک قانون اپوزیشن کے لئے اور دوسرا سلیکٹٹ وزیراعظم اور ان کے اتحادیوں کے لئے ہے۔ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آغا سراج دورانی سندھ کے عوام کے ووٹوں سے منتخب اسمبلی کے منتخب اسپیکر ہے جن کی گرفتاری آئین و قانون سے صریحا تصادم ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں