سکھر،قرارداد پاکستان پیش کرنے میں اکابرین اہلسنت نے فرنٹ لائن کا کردارادا کیا ،مولانا نور احمد قاسمی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) قرارداد پاکستان پیش کرنے میں اکابرین اہلسنت نے فرنٹ لائن کا کرداراداکیاپاک فوج کی ملکی سلامتی اوردھشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں قابل قدرہیںان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا نور احمد قاسمی نے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام ملکی سلامتی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک دعائیہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کاقلعہ ھے اورعالم اسلام کیلئے باعث فخرہے اس کے خلاف کس بھی طرح کی سازش کوکامیاب ہونے نہیں دینگے ہمارے مشائخ اوراکابرین اہلسنت کاقراردادپاکستان پیش کرنے میں فرنٹ لائن کاکرداراداکیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کواسلامی ریاست بنانے کیلئے قائدداعظم کے خواب کو عملی جامہ پہناناہوگانظریہ پاکستان کوحکمرانوں نیپس پشت ڈال دیا ہے ، یہود ونصاری کی تعلیمات کوحکومتی سطح پرمسلط کیاجارہا ہے ، ملک پاکستان کی دھرتی اولیاء کرام کی مزارات سے سجی ہوئیہے ، ان صوفیائے کرام کی تعلیمات اورسوانح حیات کونصابی کتب میں شامل کرکے ملک کے اندرامن محبت اور بھائیچارہ کی فضاکوبرقراررکھاجاسکتا ھیاس ملک کی سلامتی اوردھشتگردی کیخاتمے کیلئے پاک فوج کی خدمات اورقربانیاں قابل قدر ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان ہماری شان پہچان اور جانہے پاکستانی ہونے پرہمیں فخرھے اس ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے ہمیشہ جدوجہدجاری رکھی جائیگی ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں