سکھرپولیس کی جانب سے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سکیورٹی پلان پر بھرپور عملدرآمد کیا گیا

پیر 21 اکتوبر 2019 17:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سکھرپولیس کی جانب سے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی پلان پر بھرپور عملدرآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس و رینجرز کے دو ہزار سے زائد جوان مقرر کیے گئے ، ضلع بھر میں 16 سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے، جبکہ 28 مجالس عزا بھی منعقد کی گئیں، جن سے علمائے کرام و ذاکرین خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور اسکے بعد اہل بیت کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی سکھر شہر میں چہلم کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سے شروع ہواجس میں شہر کے دیگر علاقوں سے نکالے جانیوالے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس بھی شامل ہوگئے، یہ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے واپس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا روہڑی میں چہلم کا ماتمی جلوس کربلا میدان سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا بولن شاہ محلہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں