سکھر میں جے یو آئی کی آزادی مارچ کے حوالے سے موٹرسائیکل ریلی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) سکھر میں جے یو آئی کی آزادی مارچ کے حوالے سے موٹرسائیکل ریلی، ریلی کے شرکاء کا شہر کے مختلف علاقوں کا گشت، نعرے بازی، کوئی پابندی مارچ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، رہنماؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سکھر کی جانب سے 27 اکتوبر کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں حکومت کے خلاف کیے جانے والے آزادی مارچ کے حوالے سے جے یو آئی سٹی اور نیو تعلقہ سکھر کے زیر اہتمام آزادی مارچ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جے یو آئی ضلع سکھر کے جنرل سیکریتری مولانا محمد صالح اندھڑ،سٹی کے امیر مفتی سعود افضل ہالیجوی،نیو تعلقہ کے امیر مولانا عبدالحمید مہر،مولانا الاہی بخش ٹانوری،عبدالکریم جوننیجو،مفتی قمر الدین ملانو،لیاقت علی مغل،محمدشعبان شیخ،مفتی محمد اعظم مہر ،سالار عبدالمنان سمیجو،حافظ غلام محمد کندھڑودیگر رہنما کر رہے تھے ریلی سکھر کے نیو بس ٹرمینل سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف علاقوں کے گشت کے موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پریس کلب کے سامنے ریلی کے اختتام پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں کیے جانے والا آزادی مارچ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا حکومت چاہے کتنی بھی پابندیاں لگالے ہمارے راستے روکے لیکن ہم پیدل بھی مارچ میں ضرور شرکت کریں گے کیونکہ اب اس حکومت کا زیادہ دیر قائم رہنے ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے،ریلی پریس کلب پنچنے پر مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو پھولوں کے ہار پہنائے اختتام ریلی ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں