سکھر، شہر کی تعمیرو ترقی سمیت شہریوں کو انکے بنیادی و بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،مئیر ارسلان اسلام شیخ

منگل 25 فروری 2020 23:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) بلدیہ اعلیٰ سکھر کے مئیر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیرو ترقی سمیت شہریوں کو انکے بنیادی و بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاجر برادری کا ملک کی معیشت کیلئے مزید مستحکم و مضبوط کرنے میں اہم کردار ہے ان کے مسائل ہمارے مسائل ہے ، بلدیہ اعلیٰ سکھر کا عملہ نا صرف شہریوں بلکہ شہر کی تجارتی و کاروباری مراکز کے معززین تاجروں کو بھی انکے جائز حقوق فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صرافہ بازار سکھر کے نامور تاجر ذاکر بندھانی کی دکان پر معززین تاجر برادری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی مئیر طارق حسین چوہان ، یوسی چیئرمین محمد حنیف میمن ، میر ممتاز علی بھٹو سمیت تاجر برادریسید خضر حیات ، خادم انٹر ، عمران اللہ خان ، سعید احمد ، محمد آصف و دیگر موجود تھے ، ذاکر بندھانی نے مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، ڈپٹی مئیر سکھر و دیگر مہمانوں کو صرافہ بازار آمد پر سندھ کا روایتی تحفہ اجرک وپیش کیا بعد ازیں مئیر سکھر نے صرافہ بازار سکھر کا تفصیلی دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر ہی انہیں فوری حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں