سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے 150سے زائد مختلف مساجد کے آئمہ مؤذنین خادمین میں راشن تقسیم

پیر 30 مارچ 2020 21:37

سکھر۔ 30مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) جامعہ غوثیہ رضویہ ٹرسٹ کے زیر انتظام سیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے 150سے زائد مختلف مساجد کے آئمہ مؤذنین خادمین میں راشن تقسیم کیا گیا،اس موقع پرآئمہ مساجد و مؤذنین سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما و نامور عالم دین جانشین مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا کہ علماء کرام، آئمہ مساجد لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں تاکہ وہ اس وبائی مرض سے نا صرف خود کو بلکہ اپنے اہلخانہ و دیگر افراد کو بھی بچا سکیں انہوں نے مزید کہا تمام مشکلات وآفات سے بچنے کیلئے امت مسلمہ کو اللہ اور اسکے رسول اکرم کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کرنے ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ کہ وہ کورونا وائرس سے جنگ لڑنے کیلئے امت مسلمہ کو چاہئے کے وہ کثرت سے توبہ استغفار کریں، وائرس سے لڑنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا ، اس موقع پر مولانا عبدالرؤف اجمیری،صاحبزادہ رضوان قادری مولانا افضل حسینی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں