سکھر میں آلودہ پانی کی فراہمی شہریوں میں امراض پھیلنے کے خدشہ

بدھ 8 اپریل 2020 23:29

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) سکھر میں آلودہ پانی کی فراہمی سے شہریوں میں امراض پھیلنے کے خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، شہر میں انتہائی بدبودار پانی کی فراہمی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے آلودہ اور بدبودار پانی کی فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پانی فراہم کیا جارہا ہے انسان کیا جانور بھی پانی نہیں پیتے ایک طرح تو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے تو دوسری جانب شہریوں کو بدبو دار پانی سپلائی کرکے مزید دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا کیا جارہا ہے، شہریوں نے حکومت سندھ پبلک ہیلتھ کے ذمہ دار افسران سے غفلت اور لاپروائی برتنے والے پبلک ہیلتھ کے افسران کے خلاف سخت کاروائی اور شہریوں کو صاف و شفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں