تھانہ صالح پٹ کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 12 اگست 2020 23:48

سکھر۔12اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) تھانہ صالح پٹ کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں ظالم شوہر نے کلہاڑی سے قاتلانہ حملہ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ایس ایچ او صالح پٹ الاوالدین پھلپوٹو بے نے موثر حکمت عملی کے تحت بروقت کاروائی کرکے قاتل شوہر علی خان شنبانی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم نے اپنی اہلیہ مسمات رانی پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے شوھر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں